• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈالر سستا ہو گیا

Oct 24, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی)کاروبار ی ہفتے کے دوسرے روز آج انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 155 روپے 80پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ جبکہ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان پیدا ہواہے ،مارکیٹ میں جب کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 33 ہزار 84 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور اب 91 پوئنٹس کے اضافے کے ساتھ 33 ہزار 176 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔