چنیوٹ (ؑ بلال الطاف نیوز ٹائم چینوٹ ) ذمہ دار صحافی کی نشاندہی پر ڈی سی چنیوٹ برا مان گے جعلی ڈاکٹر اور ہڈی جوڑ پر محبت کے پھول نچھاور کرنے لگے
تفصیلات کے مطابق ۔ چنیوٹ کے ذمہ دار صحافی رضوان کھوکھر نے کھلی کچہری میں ڈی سی چنیوٹ سید امان انور قدوائی کو نشاندہی کی کہ لاہور روڑ پھاٹک کے قریب جعلی ڈاکٹر اور ہڈی جوڑ نے سادہ لوح شہریوں کو بے وقوف بنایا ہوا ہے اور ان کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہا ہے اور دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہا ہے جس پر ڈی سی چنیوٹ برا مان گے کارروائی کرنے کی بجائے کہا خود کارروائی کر لے جبکہ خفیہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جعلی ڈاکٹر اور ہڈی جوڑ بھتہ دیتا ہے اور کلینک سیل ہونے اور ایف آئی آر ہونے کے باوجود ماہانہ بھتہ دے کر شریف شہریوں کی زندگیوں سے کھیل رہا تھا اور دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے شہریوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ انتظامیہ کی لاپرواہی اور اس جعلی ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کر کے تاحیات سیل کیا جاے اور بھتہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاے
ذمہ دار صحافی کی نشاندہی پر ڈی سی چنیوٹ برا مان گے جعلی ڈاکٹر اور ہڈی جوڑ پر محبت کے پھول نچھاور کرنے لگے
