اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) متحدہ اپوزیشن کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مشترکہ طور پر اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے گا۔اپوزیشن کی اے پی سی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کو مختلف بحرانوں سے دوچار کردیا گیا ہے جس کے باعث ملکی سلامتی کو خطرات لا حق ہیں۔ ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ متحدہ طور پر اسلام آباد آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں کو کشمیر کو فروخت کرنے کا ذمہ دار قرار دے رے ہیں، انہوں نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے لیکن پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ رہے گی۔کل تک ہم سوچ رہے تھے کہ سری نگر کیسے حاصل کرنا ہے لیکن آج ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ مظفر آباد کیسے بچانا ہے؟عمران کہتا تھا مودی جیتے گا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا، ہم عالمی سازش کا شکار ہیں اور ہمارے حکمران اس کا حصہ ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ رہبر کمیٹی کا اجلاس 26 اگست کو ہوگا اور کوشش ہوگی کہ اس میں چارٹر آف ڈیمانڈ دے دیا جائے، 29 اگست کو اپوزیشن جماعتوں کا سربراہی اجلاس ہوگا ۔