راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حاضر سروس میجر کی عمر قید کی سزا کی توثیق کر دی ہے ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ حاضر سروس میجر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا ، فوجی عدالت نے میجر کو جرم کا مرتکب قرار دیا اور عمر قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے باجوہ نے عمر قید کی سزا کی توثیق بھی کر دی ہے ۔ میجر کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل ہوا تھا ۔ آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ فوج کا احتسابی نظام مضبوط ہے ۔