• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان چاہتاہے کہ افغانستان میں امن کیلئے ڈیل کسی حتمی نتیجے پر پہنچے، وزیر اعظم کی زلمے خلیل زاد کو قیام امن کیلئے تعاون کی یقین دہانی

Oct 29, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان چاہتاہے کہ افغانستان میں امن کیلئے ڈیل کسی حتمی نتیجے پر پہنچے، افغانستان میں شدت پسندی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ، ملاقات میں افغان تنازعے کے سیاسی حل پر بات چیت کی گئی اور افغانستان میں قیام امن کی کوششوں پر تبادلہ خیا ل کیاگیا ۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں قیام امن کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کیلئے مخلصانہ کردارادا کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں شدت پسندی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے ۔ پاکستان بطور مخلص سہولت کار اوردوست ہر ممکن اقدام ٹھائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتاہے کہ افغانستان میں امن کیلئے ڈیل کسی حتمی نتیجے پر پہنچے ۔