لاہور (نمائندہ خصوصی) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دوسری شادی کرلی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ پاکستان میں 18 ویں ترمیم کے بعد وزیر اعظم 24 کلومیٹر کا رہ گیا ہے جو باہر کی دنیا کے ساتھ دورے وغیرہ کرتا ہے۔ 7، 8 ملکوں کے بعد پنجاب سب سے بڑا ملک ہے اور اس کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دوسری شادی کرلی ہے۔
ارشاد بھٹی نے عثمان بزدار کی دوسری شادی کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس خاتون سے شادی کی ہے اس کا تعلق دریشک خاندان سے ہے اور وہ لاہور کے ڈیفنس میں بہت بڑے بنگلے میں مقیم ہیں۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ اس بات کا پتا اس وقت چلا جب عثمان بزدار شہباز شریف کی طرح اچانک غائب ہونے لگے ، وہ دن میں 2، 2 چار چار گھنٹے دستیاب نہیں ہوتے۔