• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تہران میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے 40 سال مکمل ہونے پر ایران پر مزید پابندیوں کا اعلان

Nov 5, 2019

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)تہران میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے 40 سال مکمل ہونے پر ایران پر مزید پابندیوں کا اعلان کردیا گیا۔امریکا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے قریبی حلقوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں آیت اللہ خامنہ ای کا بیٹا مجتبیٰ خامنہ ای بھی شامل ہے،آیت اللہ خامنہ ای کے چیف آف سٹاف محمد محمدی گلیایگانی بھی شامل ہیں ،ایرانی مسلح افواج کے سربراہ اور شام کیلئے ایرانی تیل کی شپنگ لائن کھولنے والے ایڈوائزرز پر بھی پابندیاں عائد کردی گئیں۔