• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ہاکی ورلڈکپ کی میزبانی مسلسل دوسری بار بھارت کو دے دی گئی

Nov 9, 2019

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)ہاکی کی عالمی فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی تنظیم (ایف آئی ایچ)نے ایک بار پھر ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کے کو دے دی، بھارت مسلسل دوسری مرتبہ اور 2010 سے تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا,میزبان ہونے کی وجہ سے بھارت براہ راست ورلڈ کپ میں پہنچ گیا ہے۔
ایف آئی ایچ کے اعلان کے مطابق، لوزین میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی ایک بار پھر بھارت کو دے دی گئی ہے۔ایونٹ 2023 میں ہوگا جس کے شہر کا اعلان بھارتی فیڈریشن بعد میں کرے گی۔ ملائیشیا اور بیلجیم بھی ایونٹ کی میزبانی کے خواہشمند تھے تاہم ایف آئی ایچ نے بھارت کو ترجیح دی۔ایف آئی ایچ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھیئری ویئل کے مطابق میزبان ملک کےتعین میں ایف آئی ایچ کو آمدن کےمواقع کے امکانات کوبھی زیرغور رکھا گیا تھا۔بھارت مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، 2018 میں بھی ہاکی ورلڈ کپ بھارت میں ہواتھا .اس سے قبل 2010 کا ورلڈ کپ بھی بھارت میں کھیلا گیا تھا,یوں گزشتہ چار میں سے تین ورلڈ کپ بھارت میں ہوگئے۔ میزبان کے طور پر بھارت بغیر کچھ کیے ہی ٹورنامنٹ کھیلنے کا اہل ہوگیا ہے۔پانچ ٹیمیں براعظمی چیمپئن شپ جیت کر ایونٹ میں جگہ بنائیں گی جبکہ 16 ملکی ٹورنامنٹ کی بقیہ دس ٹیموں کا فیصلہ 20 ٹیموں کے درمیان رینکنگ کی بنیاد پر ہوم اینڈ اوے کوالیفائرز کے بعد کیا جائے گا.