کراچی (نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفرازاحمد نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی کی کپتانی سے ہٹانے کا افسوس نہیں ،ملک کیلئے کھیلنا ہے کسی کے بھی انڈر کھیل لوں گا، چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور مصباح الحق فون پر رابطہ کر چکے ہیں ۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 100 سے زائد میچ میں پاکستان ٹیم کی کپتانی کا اعزاز حاصل ہوا،تینوں فارمیٹ میں جتنا ہوسکا ٹیم کی بہتری کیلئے اقدامات کئے ،ان کا کہناتھا کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور مصباح الحق فون پر رابطہ کر چکے ہیں ،چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کوئی مسئلہ ہو تو بتایا،شائقین کا شکریہ جنہوں نے میرے لئے دعائیں کیں ۔
ان کا کہناتھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی بہترین کپتانی کرنے کی کوشش کی ،کوشش کی کہ سب میچوں میں بہترین کارکردگی دوں،انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم نے بھی سراہا او رکہا کہ آپ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں ،ان کا کہناتھا کہ سندھ ٹیم کیلئے اگلا میچ جیتنا بہت ضروری ہے ،کوشش ہو گی آئندہ میچز میں اچھاکھیل پیش کریں ۔سابق کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ 100 سے زائد میچز میں پاکستان کیلئے کپتانی کی ،چیئرمین پی سی بی نے بہت اعتماد دیا،احسان مانی کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ انہوں نے سپورٹ کیا،وسیم خان نے بھی حوصلہ بڑھایا ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے کا مشورہ دیا۔
سرفراز احمد کا کہناتھا کہ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں موجود ہے، امید ہے کہ ٹیم باﺅنس بیک کرے گی ،انہوں نے کہا کہ نیک خواہشات بابراعظم کیساتھ ہیں،آسٹریلیاکادورہ ہمیشہ سے مشکل رہاہے،نئی انتظامیہ ہے ،وقت دیں ،اچھے نتائج آئیں گے،انہوں نے کہا کہ بابراعظم کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے بابراعظم میں صلاحیت ہے وہ اپنی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ کپتانی بھی بہتر کریں گے ،اللہ کرے بابراعظم پاکستان کیلئے زیادہ فتوحات حاصل کرے،بابراعظم اس دورے سے کافی کچھ سیکھے گا،میرے مایوس ہونے سے کچھ نہیں بننا پی سی بی کافیصلہ تھا جو ہو گیا،انہوں نے کہا کہ ٹیم میں واپس کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا مجھے صرف کرکٹ کھیلنی ہے کسی کے بھی انڈر کھیل سکتا ہوں۔