شیخوپورہ: ہرن مینار انٹرچینج موٹروے پر تیز رفتار کار ٹرالر سے ٹکرا گئی حادثے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 شیخوپورہ اور FWO کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد DHQ شیخوپورہ منتقل کر دیا زخمیوں میں 3 افراد کو FWO نے ہسپتال منتقل کیا جبکہ کار میں پھنسے 1 شخص کو ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے باہر نکال کر طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا تیز رفتار کار لاہور سے اسلام آباد کی طرف جا رہی تھی کہ ہرن مینار انٹرچینج سے 4 کلومیٹر اسلام آباد کی طرف آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس سے کار میں سوار 4 افراد شدید زخمی ہو گئے-
آصف علی شیخوپورہ*