ٹال ہاسی (نمائندہ خصوصی)امریکی ریاست فلوریڈا کے وینس میونسپل ایئر پورٹ پر ایک طیارے میں اڑان بھرتے ہوئے آگ بھڑک اٹھی، تاہم پائلٹ نے ہوشمندی کا مظاہرہ کیا اور جہاز کے شعلوں کی لپیٹ میں آنے سے پہلے ہی اپنی اور اپنے ساتھ موجود مسافر کی جان بچالی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وینس میونسپل ایئر پورٹ پر ایک سنگل انجن پائپر پی اے 32 طیارے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ٹیک آف کیا۔ اس سے پہلے کہ جہاز فضا میں بلند ہوتا کاک پٹ میں بیٹھے پائلٹ کو دھویں کی بدبو آنے لگی ، اس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ساتھی مسافر سمیت طیارے سے چھلانگ لگادی، دھویں میں گھرے جہاز میں سوار دونوں افراد جیسے ہی باہر آئے تو طیارہ شعلوں کی لپیٹ میں آگیا جس پر فائر فائٹرز نے جلد ہی قابو پالیا۔
پائلٹ کے ساتھ موجود مسافر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حادثے کے بارے میں کہا کہ یہ بالکل بھی ڈراﺅنا نہیں تھا بلکہ یہ ایسا تھا جس پر یقین نہ آئے۔ ہم سب ٹھیک ہیں اور اس بات پر خوش ہیں کہ طیارہ فضا میں بلند نہیں ہوا تھا کیونکہ اگر ایسا ہوا ہوتا تونتیجہ بہت ہی خوفناک نکلتا۔
وینس میونسپل ایئر پورٹ پر ایک وقت میں 200 طیارے موجود رہتے ہیں اور یہاں سے سالانہ 60 ہزار طیارے ٹیک آف کرتے ہیں۔
ٹیک آف کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی لیکن اندر موجود دونوں افراد زندہ کیسے بچ گئے؟ جان کر آپ کو فلمی سین یاد آجائے
