نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ایوی ایشن کے ایک ایئرٹریفک کنٹرولر نے ہوائی جہاز میں سفر کرتے 150بھارتیوں کی جان بچا لی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ غیرملکی پرواز بھارتی شہر جے پور سے روانہ ہوئی تھی اور اسے مسقط جانا تھا۔ اس میں ڈیڑھ سو لوگ سوار تھے تاہم کراچی ریجن میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے کی وجہ سے طیارہ اچانک 2ہزار فٹ نیچے آ گیا اور قریب تھا کہ یہ گر جاتا اور مسافر لقمہ اجل بن جاتے، طیارے کے پائلٹ نے ہنگامی کوڈ’ مے ڈے‘ بولا جس پر پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرولر اس پائلٹ کی مدد کو آگے آ گیا۔
ایئرٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو فوری طور پر ہدایات دینی شروع کر دیںاور اسے خراب موسم والے علاقے سے نکال کر محفوظ فضائی حدود میں لے کر آیا جو کہ پاکستان کی فضائی حدود تھیں اور بھارتی پروازوں کا پاکستانی حدود میں داخلہ ممنوع تھا۔ اس واقعے میں طیارے کے موسم کی نذر ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے دوسرے طیاروں کے ساتھ ٹکرانے کا بھی غالب امکان تھا تاہم پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرولر نے انسانی ہمدردی کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے ان ڈیڑھ سو بھارتیوں کی جان بچا لی۔
پاکستانی نے ہوائی جہاز میں بیٹھے 150 بھارتیوں کی جان بچالی
