شجاع آباد (اظہر تاج قریشی) دو روز قبل راجہ رام میں چوروں سے چوری ہونیوالی بکری واپس مانگنے پر بھتجے نے معذوز چچا کو اس کی لاٹھی سے تشدد کرکے قتل کردیا اور نعش کو گلیوں میں گھسٹتے رہے
پولیس نے مقتول کی بیوی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے ملزمان فرار
تفصیل کے مطابق راجہ رام کوٹلی نجابت13فیض کا رہائشی58سالہ معذور انور بیگ اپنے گھر پر موجود تھاکہ ملزمان ناصر‘ عابد‘ مجاہد‘ شہباز‘ خالد انور بیگ کے گھر میں داخل ہوئے اور کہاکہ تم ہم سے چوری ہونیوالی بکری کیوں مانگتے ہو ناصر جوکہ رشتے میں انور بیگ کا بھتجا لگتا ہے نے معذور انور کی لاٹھی چھین لی انور بیگ زمین پر گرا پڑا اور ناصر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر لاٹھی سے معذور انور بیگ پر تشدد شروع کردیا اور تشدد کرتے ہوئے گلیوں میں گھسٹتے رہے اہل علاقہ معذور انور بیگ کی چیخ وپکار سن کرآئے اور ملزمان نے ان کو دھمکیاں دیں علاقے میں کسی کی ہمت نہ ہوئی کہ معذور انور بیگ کو ملزمان سے بچا لیں ملزمان نے تشدد کرکے انور بیگ کو قتل کردیا اور موقع سے دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے تھانہ راجہ رام پولیس نے مقتول انور بیگ کی بیوی ثمینہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے چھاپے مارنا شروع کردیئے تاہم آخری اطلاعات کوئی ملزم گرفتارنہ ہوسکا پولیس نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال شجاع آباد منتقل کردیا#
دو روز قبل راجہ رام میں چوروں سے چوری ہونیوالی بکری واپس مانگنے پر بھتجے نے معذوز چچا کو اس کی لاٹھی سے تشدد کرکے قتل کردیا
