لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور ال راؤنڈر ثنا میر نے انگلینڈ کی سیریز سے قبل بڑااعلان کردیا۔ثنا نے کہا ہے کہ وہ کچھ وقت کیلئے بین الاقوامی کرکٹ سے الگ ہو رہی ہیں ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق خاتون کرکٹر ثنا میر نے عالمی کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان کردیاانہوں نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے انہیں مستقبل کے حوالے سے بہتر ۔انہوں نے بتایا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریزمیں حصہ نہیں لیں گی. امیدہے ٹیم انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھائے گی۔ انہوں نے کہا ان کی نیک تمنائیں تمام خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ ثنا میر ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹس لینے والی سپنر باؤلر کا ریکارڈبھی رکھتی ہیں۔
قومی کرکٹر ثنا میرکا انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل بڑا اعلان
