• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او چنیوٹ کی پولیس افسران سے کرائم میٹنگ

Nov 20, 2019

چنیوٹ(بلال الطاف نیوز ٹائم چنیوٹ) ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر نے اپنے دفتر میں پولیس افسران سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں ڈی ایس پی صاحبان،ایس ایچ اوز،انچارج چوکیات،تفتیشی افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں ضلع میں امن وامان کی صورتحال،کرائم،زیر تفتیش مقدمات،گرفتاری مجرمان اشتہاریوں سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئے۔ڈی پی او نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت،امن وا مان کا قیام میری اولین ترجیح ہے۔تمام افسران اپنے علاقہ جات میں حکمت عملی سے موثر گشت کو یقینی بنائیں۔ڈی ایس پی صاحبان،G.Oافسران گشت والی گاڑیوں کی چیکنگ کریں۔اہم پوائنٹس پر سنیپ چیکنگ کی جائے۔افسران حکمت عملی کیساتھ موٹرسائیکل گشت لگائیں۔تمام ذرائع،وسائل بروئے کار لاکر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور لوگوں کے جان و مال اور امن و امان کو یقینی بنایا جائے۔تمام افسران اپنے علاقہ جات میں موثر طریقے سے ٹھیکری پہرہ کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی،کوتاہی قابل برداشت نہیں ہوگی۔لوگوں کی بروقت داد رسی کو یقینی بنایا جائے۔کسی بھی مظلو م کیساتھ زیادتی،ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ہوائی فائرنگ،پتنگ بازی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔زیر تفتیش مقدمات اورپینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹس کو بروقت یکسو کیا جائے۔محرران تھانہ چوکیات میں ریکارڈ کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔مجرمان اشتہاریوں کو تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتارکیا جائے۔ کسی تھانہ،چوکی میں کوئی بھی شخص غیر قانونی طور پر حراست میں نہ ہو۔منشیات زہر قاتل،معاشرتی ناسور،منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے۔۔تمام افسران و ملازمان نیک نیتی،دیانتداری اور تندہی سے اپنے فرائض سرانجام دیں اور اپنا مورال بلند رکھیں۔ڈی پی او نے تفتیشی افسران کو تفتیشی اخراجات کے چیک تقسیم کیے اور تمام افسران کو ہدایت کی کہ تفتیشی اخراجات کے بل بروقت جمع کروا کے تفتیشی فنڈ وصول کریں۔