• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”آسٹریلیا میں سب سے اچھی بیٹنگ وکٹ ہوتی ہیں“ سلمان بٹ نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی

Nov 26, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں سب سے اچھی بیٹنگ وکٹ ہوتی ہیں اور اگر وکٹ کو سمجھ کر کھیلا جائے تو رنز بنائے جا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں سب سے اچھی بیٹنگ وکٹ ہوتی ہیں اور وکٹ کو سمجھ کر اگر کھیلا جائے تو رنز بنائے جاسکتے ہیں، قومی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ چیمپیئن شپ کھیل رہی ہے،10 سال بعد جو کھلاڑی بنانے ہیں ان کیساتھ ابھی نہیں چلنا ہے بلکہ ایسے کھلاڑیوں کو شامل کرنا تھا جو موجودہ کنڈیشن میں پرفارمنس دے رہے ہوں،ٹیسٹ کرکٹ سپیشلسٹ کا کھیل ہے اگر مگر کا نہیں، یاسر شاہ سپن بولنگ میں پیس دکھارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوالٹی سپنرز نہیں آ رہے اور ملک میں جو وکٹیں بن رہی ہیں وہ فاسٹ باﺅلرز کیلئے فائدہ مند ہیں، ٹی 20 فارمیٹ میں باﺅلنگ کرنے والے سپنرز قومی ٹیم میں آ رہے ہیں،فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے بعد ہی اچھا سپنر مل سکتا ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کا دورہ سب کیلئے مشکل رہتا ہے، باﺅلرز زیادہ تجربہ کار نہیں ہیں، میچ جیتنے کیلئے ہمیں وکٹیں لینا لازمی ہونگی،اگلے میچ کیلئے مناسب حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔