• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

معاشی نظام بہتر ہونے تک ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا نہیں ہوسکتا،چیئرمین ایف بی آر

Nov 26, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی کہتے ہیں کہ معاشی نظام بہتر ہونے تک ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا نہیں ہوسکتا۔اسلام آباد میں ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملکی معیشت کودستاویزات میں لارہے ہیں۔ٹیکس ،سرمایہ کاری، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار باہم منسلک ہیں۔انہوں نے کہاملک میں چھوٹے کاروبار مکمل رجسٹرڈ نہیں ہیں۔چیئرمین ایف بی آر کے مطابق ملک میں 31 لاکھ افرادصنعتی شعبے سے وابستہ ہیں جبکہ31 لاکھ میں سے صرف 43 ہزارٹیکس نیٹ میں آتے ہیں۔شبرزیدی کے مطابق چھوٹے کاوبار کا معیشت میں حصہ تیس فیصد ہے۔