• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈیرہ مصالحتی کونسل کے جنرل سیکرٹری حاجی اللہ بخش سپل کی زیر قیادت ڈیرہ مصالحتی کونسل کے ممبران کی نو تعینات ہونے والے

Dec 11, 2019

ڈیرہ اسماعیل خان
{ اسدعباس }

ڈیرہ اسماعیل خان
ڈیرہ مصالحتی کونسل کے جنرل سیکرٹری
حاجی اللہ بخش سپل کی زیر قیادت ڈیرہ مصالحتی کونسل کے ممبران کی نو تعینات ہونے والے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود سے ملاقات وفد میں سابق ایم پی اے حاجی عبدالحلیم خان قصوریہ،ملک اکرام ایسر،محمد نواز خان محسود،حاجی بشیر احمد آف حاجی مورہ،پروفیسر زکریا خان،شفقت علی بلوچ،محمد حنیف پیپا،آحمد سعید بلوچ ایڈووکیٹ اور محمد رمضان شامل تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کا کہنا تھا کہ آپ مشران کی وجہ سے پولیس کے بہت سارے مسائل افہام و تفہیم سے حل ہو رہے ہیں ایس ایچ اوز کو فوری ہدایات جاری کی کہ جو ثمن ڈی آر سی کی جانب سے تھانے کو موصول ہو اسکے اوپر فل فور عمل درآمد کرکے دونوں فریقین کو ڈی آر سی لایا جائے تاکہ مسائل جلد از جلد حل ہوں وفد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو ڈی آر سی کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی اور ان سے اپیل کی کہ وہ اپنی مصروفیات سے ٹائم نکال کر ڈی آر سی کے دورہ کی دعوت دی جسکو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود نے دعوت قبول کرلی۔