ممبئی (نمائندہ خصوصی)ٹرین میں دوران سفر نوجوان PUBG گیم کھیلتے ہوئے اتنا زیادہ کھو گیا کہ اس نے پانی کی جگہ بوتل سے کیمیکل پی لیا جس کے باعث طبی امداد نہ ملنے پر اس کی ٹرین میں ہی موت ہو گئی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سالہ سورپ اپنے دوست کے ساتھ موبائل پر گیم کھیلنے میں مصروف تھا لیکن اس نے غلطی سے اپنے بیگ میں رکھی پانی کی بوتل کی جگہ کیمیکل کی بوتل نکال کر پی لی ۔سورپ کا تعلق بھارتی ریاست مادھیا پردیش کے شہر ” گوالیور “ سے تھا ، تاہم بعد ازاں کی لعش کو آگرا کنٹونمنٹ میں پہنچا دیا گیا ۔سورپ دہلی جارہا تھا کہ راست میں وقت گزارنے کیلئے اس نے اپنے دوست کے ساتھ گیم کھیلنا شروع کر دی ۔
سورپ کو جب احساس ہوا کہ اس نے پانی کی جگہ بوتل سے کیمیکل پی لیا ہے تو اس نے فوری طور شور مچایا اور چین کھینچ کر ٹرین رکوا دی تاہم دس منٹ کے بعد جب ٹرین کا عملہ پہنچا تو سورپ کو بتایا گیا کہ ٹرین میں اس وقت کو ئی بھی ڈاکٹر موجود نہیں ہے ۔اس سے پہلے کہ قریب ہی آگرا سٹیشن پرپہنچ کر اسے طبی امداد دی جاتی وہ پہلے ہی جان کی بازی ہار چکا تھا ۔ سورپ بہت زیادہ شاک میں تھا دوران غنودگی یہ بھی کہتا رہا کہ وہ آئندہ کبھی بھی یہ گیم نہیں کھیلے گا
ٹرین میں دوران سفر نوجوان موبائل پر ” پب جی “ (PUBG)کھیلتے ہوئے اچانک ایسا کام کرگیا کہ جان کی بازی ہی ہار گیا
