• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

برطانیہ سے رقم کی واپسی کے بعد ایک اور بڑے ملک نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنادیا

Dec 12, 2019

جنیوا(نمائندہ خصوصی)برطانیہ سے رقم واپس آنے کے بعد ایک اور بڑے ملک میں موجود مبینہ طور پر لوٹی گئی رقوم کی پاکستان کو واپسی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ سوئٹزرلینڈ نے پاکستان سمیت اٹھارہ ممالک کے ساتھ بینکوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لوٹی گئی رقم بیرون ملک سے واپس لانے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ نے پاکستان سمیت اٹھارہ ممالک کے ساتھ بینکوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔جن ممالک کو بینک اکاونٹس کی تفصیلات مہیا کی جائیں گی ان میں پاکستان، البانیہ، آذر بائیجان ، برونائی، مالدیپ،اومان اوردیگرشامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق سوئس بینکس غیرملکی باشندوں کے اثاثوں سے متعلق متعلقہ ممالک کو معلومات فراہم کریں گے۔یادرہے کہ سوئس بینکوں میں 31 لاکھ غیرملکیوں کے اکاو¿نٹس ہیں۔