حیدر آباد (نمائندہ خصوصی) بابری مسجد کی شہاد ت کے بعد مسلمان ہوکر عالم دین بننے والے مولانا محمد عامر نے کہاہے کہ مودی کے اجداد نے وطن کی آزادی کے وقت انگریزوں کاساتھ دیا اور وطن سے غداری کی ، آر ایس ایس کے لوگ ملکہ وکٹوریہ کے وفادارتھے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ“میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا محمد عامر نے کہا کہ مودی کے اجداد نے وطن کی آزادی کے وقت انگریزوں کاساتھ دیا اور وطن سے غداری کی ، آر ایس ایس کے لوگ ملکہ وکٹوریہ کے وفادارتھے ، یہ لوگ نفسیاتی مریض ہیں اوران کوپاگل خانے میں ہونا چاہئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اب تک سو سے زائدمساجد تعمیر کرچکا ہوں ، 91مساجد تعمیر کرچکاہوں اور پچاس سے زائد مساجد زیرتعمیر ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ مساجد کی تعمیر کیلئے دوستوں سے مدد لیتا ہوں۔
واضح رہے کہ مولانا محمد عامر بابری مسجد کی شہادت کے موقع پر شدت پسند ہندﺅں کے اس جتھے میں شامل تھے جس نے آگے بڑھ کربابر ی مسجد کو شہیدکرنے کا ناپاک فریضہ سرانجام دیاتھا مگر بعدمیں اپنے ضمیرکے ملامت کرنے پر ہندو مذہب چھوڑ کربابری مسجد کی شہاد ت میں حصہ لینے والے اپنے 29ساتھیوں سمیت مسلمان ہوگئے ۔ مولانا محمد عامر آج کل حیدر آباد دکن میں مقیم ہیں اوراپنی زندگی دعوت و تبلیغ کے کاموں کے لئے وقف کررکھی ہے ۔
مودی کے اجداد نے وطن کے ساتھ غداری کی ،بابری مسجد کی شہادت کے بعد مسلمان ہونیوالے مولانا محمد عامر نے فاشسٹ حکومت کا کچا چٹھا کھول دیا
