• Sun. Dec 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

کانگریسی رہنما راہول گاندھی کا سرینگر جانے کا اعلان ،بھارتی حکومت نے روک دیا

Aug 24, 2019

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)کانگریس کے رہنما راہول گاندھی اورغلام بنی آزاد نے سرینگر جانے کا اعلان کردیا،کٹھ پتلی انتظامیہ نے راہول گاندھی اور دیگر رہنماﺅں کو مقبوضہ کشمیر جانے سے روک دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریسی رہنما راہول گاندھی اور غلام نبی آزادنے آج سرینگر جانے کا اعلان کردیا،بی بی سی کے مطابق بھارتی حکومت نے راہول گاندھی کو سرینگر جانے سے روک دیا،کانگریسی رہنما مقبوضہ کشمیر نہ جائیں ،دورے سے صورتحال خراب ہو سکتی ہے ،راہول گاندھی نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیرجائیں گے،ہم مقبوضہ کشمیر میں صورتحال خراب کرنے نہیں جارہے ،جانے سے روکا گیا تواس کا مطلب ہو گاحکومت کچھ چھپا رہی ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی اپوزیشن رہنماﺅں نے کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے سرینگر جاناتھا ،غلام آزادکو دوبارسرینگر ایئر پورٹ واپس دہلی بھیجا جا چکا ہے۔