تہران(نمائندہ خصوصی)ایران نے روسی ایس۔300 کی طرز کامیزائل دفاعی نظام مقامی سطح پر تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایرانی صدر حسن روحانی کی موجودگی میں ملکی وسائل سے تیار کئے جانے فضائی دفاعی نظام ”باور 373“ کی تقریب رونمائی ہوئی۔اس موقع پر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ جب ایران کا دشمن منطق کا قائل نہیں ، تو ایران کا جواب بھی ویسا ہی ہوگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب ایرانی وزیر دفاع قاسم تقی زادہ کا کہنا تھا کہ دفاعی نظام سے ملکی دفاع اور بھی مضبوط ہو گا۔ایرانی میڈیا نے دفاعی نظام کو روسی ایس 300 میزائل سسٹم کا مقابل قرار دیا ہے۔