ڈیرہ اسماعیل خان
{ اسدعباس }
ڈیرہ سید محمد امتیاز شاہ نے پولیس سٹیشن یونیورسٹی کا دورہ کیا اس موقع پر ایس پی شعبہ تفتیش امان اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دورہ کے دوران ریجنل پولیس آفیسر نے تھانہ کی عمارت اور صاف ستھرائی کا جائزہ لیا اور تھانہ کی سیکورٹی کو چیک کیا۔
جس کے بعد تھانہ کے ریکارڈ کا معائینہ کیا اور تھانہ کی کارکردگی کے حوالے سے ایس ایچ او سے تفصیلی آگاہی حاصل کی اور ایس ایچ تھانہ کو اچھی کارکردگی پر نقد انعام سے نوازا، بعدہ ریجنل پولیس چیف نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کی سیکورٹی میں مزید بہتری لائی جائے اور اپنے علاقہ میں جرائم کی کی بیخ کنی کے لیے منظم کاروائیاں عمل میں لائیں جائیں۔
جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور کوئی بھی غیر قانونی عمل و نقل و حرکت پر کڑی نِظر رکھی جائے خاص طور پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نا کیا جائے۔
آخر میں ریجنل پولیس آفیسر تھانہ کی سیکوٹی پر معمور ایف سی اہلکار کو اچھی ڈیوٹی کرنے پر شاباش دی اور نقد انعام سے نوازا اور کہا کہ ٍڈیوٹی کے دوران کوئی بھی پولیس اہلکار اپنے تمام حفاظتی آلات کو استعمال کرے گا اور ڈیوٹی کے دوران الرٹ رہے گا۔