• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اقبال بلوچ نے کہا ہے کہ تھانہ کینٹ میں ڈی آر سی ممبران نہایت قابل پڑے لکھے لوگ ہیں

Dec 19, 2019

ڈیرہ اسماعیل خان
{ اسدعباس }

ڈیرہ اسماعیل خان
ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اقبال بلوچ نے کہا ہے کہ تھانہ کینٹ میں ڈی آر سی ممبران نہایت قابل پڑے لکھے لوگ ہیں’ یہ معزز ممبران آپس کے تنازعات کے حوالے سے پولیس کا کام آسان بنارہے ہیں ‘ درخواست گزاروں کو فوری اور مفت انصاف فراہم کررہے ہیں ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد تھانہ کینٹ میں ڈی آر سی ممبران سے خصوصی اجلاس کے موقع پر کیا اس موقع پر تمام ممبران موجود تھے اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی کو ڈی آر سی کی کارکردی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے کنوینئر اکبر بلوچ نے کہا کہ تمام ممبران بہت دلچسپی رکھتے ہیں کہ ان کی صلاحیتوں سے لوگوں کے مسائل فوری حل ہوں’ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ محمد نواز’ اور تھانہ محرر ضمیر عباس بھی موجود تھے