• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بلین ٹری پراجیکٹ میں سابق DFO ڈیرہ اسماعیل خان عابد ممتاز SDFO بلال فارسٹر قیصر خان بلوچ فارسٹر فاروق پراچہ پر کرپشن کے الزامات بے تمام معطل شُدہ آفیسر اپنے عہدوں پر بحال چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کی طرف سے بحالی کا نوٹیفکیشن جاری

Dec 19, 2019

ڈیرہ اسماعیل خان
{ اسدعباس }

ڈیرہ اسماعیل خان
بلین ٹری پراجیکٹ میں سابق DFO ڈیرہ اسماعیل خان عابد ممتاز SDFO بلال فارسٹر قیصر خان بلوچ فارسٹر فاروق پراچہ پر کرپشن کے الزامات بے تمام معطل شُدہ آفیسر اپنے عہدوں پر بحال چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کی طرف سے بحالی کا نوٹیفکیشن جاری
تفصیلات کے مطابق آج سے ایک سال قبل محکمہ جنگلات خیبر پختون خواہ کے کرتا دھرتاؤں نے سابق DFO ڈیرہ اسماعیل خان خان عابد ممتاز SDFO بلال فارسٹر قیصر خان بلوچ فارسٹر فاروق پراچہ کے ساتھ انتقامی کاروائی کرتے ہوئے بلین ٹری پراجیکٹ کی آڑ میں کریپشن کے بے بنیاد الزامات لگا کر اُنہیں معطل کر دیا تھا محکمہ جنگلات کے 4 معطل شُدہ آفیسروں کو بے گناہ معطل کرنے کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاسی وسماجی شخصیات اور عوام صوبائی حکومت KPK کے خلاف کافی حد تک برہم ہو گیۓ تھے کیونکہ محکمہ جنگلات ڈیرہ اسماعیل خان کے آفیسروں کو بے گناہ معطل کیا گیا تھا جو کہ اِن معطل شُدہ 4 آفیسرز کی معطلی کے پیچھے محرکات کچھ اور تھے جو کہ صوبائی گورنمنٹ KPK محکمہ جنگلات کے کرتا دھرتاؤں نے اِن 4 آفیسروں پر بے گناہ کریپشن کے الزامات عائد کرکے اِنہیں معطل کر دیا محکمہ جنگلات ڈیرہ اسماعیل خان کے یہ 4 آفیسر ایک سال معطل رہیے ہیں چیف سیکرٹری KPK کے نے اِن 4 آفیسروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جسمیں انکوائری کمیٹی کے ممبران نے بلین ٹری پراجیکٹ کے حوالے سے معطل شدہ آفیسر کے تمام کام کی مانیٹرنگ کی اور شفاف انکوائری کی انکوائری میں چیف س کی تشکیل شدہ انکوائری کمیٹی کو معطل شدہ 4 آفیسروں کی کریپشن کے حوالے سے بلین ٹری پراجیکٹ میں کسی بھی جگہ پر کریپشن کے شواہد نہیں ملے انکوائری کمیٹی نے 4 آفیسروں کی معطلی کو محکمہ جنگلات KPK کے کرتا دھرتاؤں کی انتقامی کاروائی قرار دے دیا جس پر آج چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ نے محکمہ جنگلات ڈیرہ اسماعیل خان کے 4 معطل شدہ آفیسر DFO عابد ممتاز SDFO بلال فارسٹر قیصر خان فارسٹر فاروق پراچہ کو بحال کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا