راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)نیب نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کو 24دسمبر کو طلب کرلیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو کو جے وی اوپل کیس میں طلب کیا گیا ۔نیب کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری جے وی اوپل میں 25فیصد شیئر ہولڈر تھے ۔جے وی اوپل کو سمٹ بینک کی جانب سے 1.224بلین روپے ٹرانسفر کیے گئے ،بعد ازاں جے وی اوپل کے اکاونٹ سے رقم نکلوائی گئی ۔