• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کراچی ٹیسٹ سے پہلے پاکستان اور سری لنکا کے کن کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کئے گئے؟ تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

Dec 21, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کے چند کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نمائندوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلرز محمد عباس اور نسیم شاہ جبکہ بیٹسمین عابد علی اور فواد عالم کے پیشاب کے نمونے لئے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک معمول کا ٹیسٹ ہے جو ہر سیریز سے پہلے یا دوران کیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، مڈل آرڈر بلے باز لاہیرو تھریمانے، دنیش چندی مل اور لیفٹ آرم سپنر لاستھ ایمبولڈینیا کے بھی ڈوپ ٹیسٹ لئے گئے۔