کراچی(نمائندہ خصوصی) نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔عابد علی کی نصف سنچری مکمل کرلی۔
کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف بغیر نقصان 103 رنز بنا لیے۔ عابد علی کی نصف سنچری مکمل ہوگئی جبکہ سری لنکا کی پہلی اننگزکی 80 رنز کی برتری بھی ختم ہوگئی۔ تاحال عابد علی 50 اور شان مسعود 30 رنز بنا کرناٹ آؤٹ ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم پہلی اننگزمیں ناکامی سے دوچار ہوئی تھی اورپوری ٹیم 191 رنزپرڈھیر ہو گئی تھی۔سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 271 رنز بناآﺅٹ ہو گئی تھی۔
پاکستان کی سری لنکا کے خلاف دوسری اننگزمیں بیٹنگ جاری،عابد علی کی نصف سنچری
