• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کراچی ٹیسٹ کے ہیرو عابد علی کا دبنگ بیان بھی سامنے آگیا

Dec 22, 2019

کراچی(نمائندہ خصوصی )پاکستان کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے کہا ہے کہ انہیں کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ڈبل سنچری نہ کر پانے کا افسوس ہے۔روالپنڈی کی طرح کراچی ٹیسٹ میچ میں بھی سنچری بنانے والے اوپننگ بیٹسمین عابد علی نے میچ کے دوسرے سنچورین شان مسعود کے ہمراہ تیسرے دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ ڈبل سنچری نہ کرپانے کا افسوس ہے، ڈریسنگ روم میں مجھے ’لیجنڈ‘ کا خطاب ملا ہے، کوشش ہوگی کہ کارکردگی سے اس کا حق ادا کروں۔کراچی ٹیسٹ میں 174 رنز کی اننگز کھیلنے والے عابد علی نے کہا کہ خواہش تھی کہ انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز مثبت انداز میں کروں۔