• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چوتھے روز کا کھیل جاری ، پاکستا ن نے500 رنز بنا لیے ، تین کھلاڑی آوٹ

Dec 22, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی )پاکستان نے سری لنکا کے 271 رنز کے جواب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 507 رنز بنا لیے ہیں اور 427 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو سری لنکا کو 80 رنز کی برتری حاصل تھی تاہم شان مسعود اور عابد علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو بڑا آغاز فراہم کرتے ہوئے میچ پر گرفت مضبوط کر دی ۔ شان مسعود نے 198 گیندوں پر 7 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 135 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ عابد علی نے 281 گیندوں پر 21 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 174 رنز کی اننگ کھیلی ۔تیسرے نمبر پر آنے والے کپتان اظہر علی بھ پیچھے نہ رہے اور سینچری داغ دی تاہم وہ ایمبولڈینیا کی گیند پر آوٹ ہو گئے ، اظہر علی نے157 گیندوں پر 13 چوکوں کی مدد سے 118 رنز کی اننگ کھیلی ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پوری قومی ٹیم صرف 191 رنز بنا کر پولین پہنچ گئی جس میں بابراعظم نے 60 ، اسد شفیق 63 رنز اور عابد علی 38 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے تاہم ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو پایا ۔ سری لنکا کی جانب سے کمارا اور ایمبولڈینیا نے چار چار وکٹیں لیں جبکہ فرینڈو نے دو کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا ۔
سری لنکا نے پاکستان کے 191 رنز کے جواب میں 271 رنز بنائے اور پاکستان پر 80 رنز کی برتری حاصل کی جس میں چندی مال 74 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ پریرا 48 اور کپتان کرونارتنے 25 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5 ، محمد عباس نے 4 اور حارث سہیل نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
سری لنکا کے 271 رنز کے جواب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا جس پر گزشتہ روز عابد علی اور شان مسعود نے میدان میں اتر کر جھنڈے گاڑ دیئے اور مخالف ٹیم کے باولر ز کو مار مار کے ان کا بھرکس نکال دیا ۔ شان مسعود نے 135 اور عابد علی نے 174 رنز کی اننگ کھیلی ۔