• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ ،کپتان اظہرعلی کی شاندار سنچری

Dec 22, 2019

کراچی(نمائندہ خصوصی)کراچی ٹیسٹ میں چوتھے دن کا کھیل جاری ہے جہاں میچ مکمل طور پر میزبان ٹیم کی گرفت میں ہے اور اب سے کچھ دیر پہلے تک قومی ٹیم نے سری لنکا کے دو سو اکہتر رنز کے جواب میںچار سو اسی رنز بنا کرچار سو رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔
کپتان اظہر علی کی شاندار سنچری ایک سو بیالیس گیندوں پر کیریئر کی سولہویں سنچری اسکور کی ہے۔
اننگز کی خاص بات دونوں اوپنرز کی شاندار سنچریاں ہیں۔اظہر سے قبل شان مسعود نے 198 گیندوں پر 7 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 135 رنز کی اننگ کھیلی۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا لیکن پوری قومی ٹیم صرف 191 رنز بنا کر پولین پہنچ گئی جس میں بابراعظم نے 60 ، اسد شفیق 63 رنز اور عابد علی 38 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے تاہم ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو پایا۔ سری لنکا کی جانب سے کمارا اور ایمبولڈینیا نے چار چار وکٹیں لیں جبکہ فرینڈو نے دو کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا۔
سری لنکا نے پاکستان کے 191 رنز کے جواب میں 271 رنز بنائے اور پاکستان پر 80 رنز کی برتری حاصل کی جس میں چندی مال 74 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ پریرا 48 اور کپتان کرونارتنے 25 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5 ، محمد عباس نے 4 اور حارث سہیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کے 271 رنز کے جواب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا جس پر گزشتہ روز عابد علی اور شان مسعود نے میدان میں اتر کر جھنڈے گاڑ دیئے اور مخالف ٹیم کے باولر ز کو مار مار کے ان کا بھرکس نکال دیا۔