شیخوپورہ کے نواحی علاقہ ایشرکے میں درندہ صفت شخص نے 12 سالہ معصوم کو زیادتی کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا اور نعش کو ککڑگل گاوں کے کھیتوں میں پھینک کر موقع سے فرار ہو گیا معصوم بچے کی نعش کو جانور نوچتے رہے ۔12سالہ ابوبکر کو چند روز قبل نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا۔پولیس کی روایتی ہٹ دھرمی اور کمزوری کی وجہ سے بچے کو اتنے دن کے بعد بھی تلاش نہ کر سکی تھی اس واقعے سے علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور بچے کے قتل پر گاوں میں کہرام مچ گیا ۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع شروع کر دی
آصف علی شیخوپورہ