• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اب چیئر مین نیب تگڑے نہیں رہے :فواد چوہدری

Jan 3, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیب قوانین میں ترمیم کے بعد چیئرمین نیب تگڑے نہیں رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ رفتار مدھم کرنے کی ضرورت ہے، میں نے اپنی رفتار کم کی ہے، عدلیہ کہتی ہے ان کے اپنے لوگ ان کااحتساب کریں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا، فوج، عدلیہ کہتے ہیں اپنا احتساب خود کریں گے، ہمارا احتساب آپ لوگ کرتے ہیں۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 58 ٹو بی میں ٹرائیکا ہوتا تھا، بعد میں یہ ختم ہوگیا، پارلیمنٹ سے باہر دو اداروں میں اب وہ معاملہ نہیں رہا، لگتا ہے ہم دھینگا مشتی میں لگ گئے ہیں، یہ نہ ہو کہ ہماری اتھارٹی ریت کی طرح ہاتھ سے نکل جائے۔انہوں نے کہا کہ نیب کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں بات ہوسکتی ہے، ن لیگ نجکاری کے حق میں ہے ہم درمیانہ رویہ رکھتے ہیں، معیشت پر میثاق نہیں ہونا، میثاق سب سے پہلے الیکشن کمیشن پر ہونا چاہیے۔