• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایران کے سپریم لیڈر کی امامت میں جنرل قاسم سلیمانی کی نمازجنازہ ادا،لاکھوں افراد کی شرکت

Jan 6, 2020

تہران(نمائندہ خصوصی)ایرانی دارالحکومت تہران میں امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ اداکردی گئی۔قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ آیت اللہ علی خامنہ ای نے پڑھائی۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق تہران میں انسداد دہشت گردی کے کمانڈرقاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے لاکھوں لوگ امڈ آئے۔پورے شہر میں تل دھرنے کو جگہ نہ رہی۔رپورٹ کے مطابق دن کا آغااز ہوتے ہی افسوس کیلئے آنے والوں کا ایک سمندر تھا جس نے انقلاب اسکوائر میں نماز جنازہ کیلئے لائے گئے جنرل سلیمانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

نماز جنازہ میں لاکھوں افراد شریک ہوئے جبکہ امامت ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کی۔نماز جنازہ میں ایران کے صدر حسن روحانی، پاسداران انقلاب کی القدس ونگ کے نئے سربراہ سمیت ایران کی اعلیٰ سیاسی، سماجی اور عسکری شخصیات شریک ہوئیں۔

اشک‌های رهبر انقلاب هنگام اقامه نماز بر پیکر شهید حاج قاسم سلیمانی و همرزمانش

Embedded video

لوگوں نے اپنے قومی ہیرو کے پورٹریٹس اٹھا رکھے تھے اوامریکا مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر ایرانی تمام اختلافات پس پشت ڈال کر متحد ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کو جمعہ کو امریکی ڈرون حملے میں قتل کیاگیاتھا جس کے بعدعراق سے ان کا سرکاری سرپرستی میں سفر آخرت شروع کیاگیاتھا جو کئی شہروں سے ہوتا ہواتہران پہنچا ہے۔یہاں جنازے کے بعد انہیں ان کے آبائی گاوں لے جاکر کل بروز منگل کو سپرد خاک کیاجائے گا۔