• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایران نے امریکہ کیخلاف اعلان جنگ کے بعد ایک اوربڑا قدم اٹھا لیا

Jan 6, 2020

تہران (نمائندہ خصوصی)ایران نے 2015کی ایٹمی ڈیل کی پاسداری سے دستبرداری کااعلان کردیا ہے ، یہ اعلان ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی ڈرون حملے میں قتل جانے کے ردعمل میں کیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے 2015کی ایٹمی ڈیل کی پاسداری سے دستبرداری کااعلان ملک کے سرکاری ٹی وی پر کیا گیاہے ۔اعلان کے مطابق ایران اب 2015میں عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانیوالے ایٹمی معاہدے کی پاسداری نہیں کر ے گا ۔ایران کی جانب سے یہ اعلان جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے ردعمل کے طور پر کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں قتل کئے جانے کے بعد بدلہ لینے کا اعلان کیا جاچکاہے اورعلامت کے طور پر مسجد جمکران کے گنبد پر سبز پرچم اتار کر سرخ پرچم لہرا دیاگیا ہے ۔ مسجد جمکران کے گنبد پر سرخ پرچم لہرانے کا مطلب اعلان جنگ ہوتا ہے