کراچی(نمائندہ خصوصی)شوبزکی دنیا چھوڑ کر دین کی راہ اپنانے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ نئے سال میں مجھے دین سیکھنا اور سکھانا ہے ،انہوںنے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اردو ترجمے کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ رابی پیرزادہ نے نئے سال کا عہد لیتے ہوئے لکھا کب سے میں لائیو قرآن پاک کی تلاوت کررہی ہوں ، مگر اس نئے سال میں مجھے دین سیکھنا اور پھیلانا ہے اور وہ بھی ترجمے کے ساتھ۔رابی پیرزادہ نے تمام لوگوں کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ وقت اللہ کو دے کر آپ بھی دیکھیں کیا پتہ آپ کی زندگی بھی بدل جائے۔