تہران (نمائندہ خصوصی)ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے یوکرائنی طیارے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرین سے معافی مانگ لی۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یہ ایک افسوسناک دن ہے،امریکی مہم جوئی کے سبب پیداہونے والے بحران کے وقت انسانی غلطی تباہی کا باعث بنی ،ایرانی وزیر خارجہ کاکہناتھا کہ واقعے پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے معذرت چاہتے ہیں ۔
ایرانی وزیر خارجہ کاکہناتھا کہ یوکرائنی طیارہ حادثہ غلطی کی وجہ سے پیش آیا ،یوکرائنی طیارہ غلطی سے نشانہ بنا،یوکرائنی طیارہ حادثہ انسانی غلطی کے سوا کچھ نہیں تھا۔
واضح رہے کہ ایران نے یوکرائن کا مسافر طیارہ گرانے کا اعتراف کرلیاہے، ایران میں طیارہ گرنے سے 176 افرادہلاک ہوگئے تھے ،مسافرطیارہ تہران سے یوکرائن کے دارالحکومت کیف جارہاتھا ، طیارے میں ایران کے 82، کینڈا کے 63 ، عملے سمیت یوکرائن کے 11 ، سویڈن کے 10، افغانستان کے 4 ، جرمنی کے تین اور برطانیہ کے 3 شہری سوار تھے
یوکرائنی طیارہ غلطی سے نشانہ بنا،ایرانی وزیر خارجہ نے متاثرین سے معافی مانگ لی
