• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”میں برطانوی وزیراعظم کی ایران سے متعلق اس بات پر متفق ہوں کہ ۔۔“ٹرمپ نے ایک اور بیان جاری کر دیا

Jan 15, 2020

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی ایران سے متعلق تجویز پر متفق ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کہتے ہیں کہ ایران ڈیل کو ٹرمپ ڈیل سے تبدیل کر دینا چاہیے اور میں برطانوی وزیراعظم کی اس بات سے متفق ہوں ۔
یاد رہے کہ امریکہ نے عراق میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ڈرون حملے میں قتل کر دیا تھا جس کے بعد ایران نے بدلہ لینے کا اعلان کیا اور چند روز کے بعد ہی عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش کر دی اور دعویٰ کیا کہ حملہ کامیاب رہا ہے جس میں 80 افراد مارے گئے ہیں تاہم امریکہ کی جانب سے جانی نقصان کی تردید کی گئی ۔