ساہیوال۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ضلعی بیت المال کمیٹی ساہیوال کی اقلیتی رکنیت کے لئے یونس گل ناز کو ممبر نامزد کر دیا ہے تا کہ بیت المال سے مسیحی برادری کو بھی مالی امداد فراہم کی جا سکے -بشپ ابراہام عظیم ڈنیئل اور دوسرے مسیحی رہنماﺅں نے اس نامزدگی پر صوبائی وزیر اعجاز احمد آگیسٹین کا شکریہ ادا کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ یونس گل ناز کی نامزدگی سے مسیحی برادری کے مستحق افراد کو مالی امداد کے حصول میں در پیش مشکلات حل ہونگی۔۔۔