• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے تحصیل عارف والا میں ٹڈی دل کے حملے کی اطلاعات پر فوری ایکشن

Jan 17, 2020

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال (17 جنوری 2020)

ساہیوال ( )کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے تحصیل عارف والا میں ٹڈی دل کے حملے کی اطلاعات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پاکپتن اور ڈائریکٹر زراعت ساہیوال کو ہدایت کی کہ وہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں تا کہ کسانوں کو فصلوں کے نقصان سے بچایا جا سکے -انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کی فوری روک تھام مزید نقصان سے بچانے کے لئے انتہائی ضروری ہے اس لئے تمام وسائل بروئے کار لا کر اس کا خاتمہ کیا جائے جس کےلئے صوبائی حکومت بھی تمام ممکن سہولیات فراہم کرے گی –