• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کیخلاف نیب کی تحقیقات شروع

Jan 18, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی) قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ذرائع نیب کے مطابق شوکت بسرا کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے اور چیئرمین نیب پی ٹی آئی رہنما کیخلاف تحقیقات کی منظوری دے چکے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ شوکت بسرا کو آئندہ ہفتے طلبی کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ نیب نے تین ماہ پہلے میرے اثاثوں کی مکمل چھان بین کرلی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے حلقے کے مخالفین نے ساز باز کر کے میرے خلاف کیسز بنوائے ہیں۔ کیا کمایا، کیا کھایا، کتنے اثاثے ہیں، ہر پلیٹ فارم پر جواب مہیا کرنے کو تیار ہوں۔شوکت بسرا کا کہنا تھا وہ اپنے تمام اثاثوں کی تفصیلات کے ساتھ جلد پریس کانفرنس کریں گے۔