• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چین میں انتہائی خطرناک وباءپھوٹ پڑی، وہاں گئی بھارتی خاتون ٹیچر بھی نشانہ بن گئی

Jan 21, 2020

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک نیا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور سینکڑوں لوگ اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ اب تک اس کا شکار ہو کر 5لوگوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔ اس وائرس کا نام ’کورونا وائرس‘ ہے جو جان لیوا نمونیا کا سبب بن رہا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یہ وائرس چین سے نکل کر تھائی لینڈ اور جاپان تک جاپہنچا ہے۔ جاپان میں اس وائرس کا ایک اور تھائی لینڈ میں تین مریض سامنے آ چکے ہیں۔ ان لوگوں نے چین کا سفر کیا تھا۔
چین اور ہانگ کانگ میں اس وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 700سے تجاوز کر چکی ہے۔ اب تک تو اس کے مریض مقامی چینی باشندے تھے تاہم گزشتہ روز پہلی غیرملکی خاتون مریض بھی منظرعام پر آ گئی۔ یہ خاتون بھارتی شہری اور پیشے کے اعتبار سے ٹیچر ہے جس میں ’کورونا وائرس‘ کی تصدیق ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین کے شہر ووہان اور شن ژن سب سے زیادہ اس وائرس کی زد میں ہیں۔