• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شوہر کے دوستوں کی گن پوائنٹ پر بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی

Jan 21, 2020

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں شوہر کے چار دوستوں نے گن پوائنٹ پر اس کی بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں پیش آیا ہے۔ پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ میں خاتون نے بتایا ہے کہ ”چاروں ملزم ہمارے ہمسائے ہیں اور میرے شوہر کے دوست ہیں۔ گزشتہ رات میں گھر میں اکیلی تھی کہ وہ چاروں اندر گھس آئے اور گن پوائنٹ پر مجھے چاروں نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔“
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ”چاروں نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد چھری سے میرا گلہ کاٹنے کی کوشش کی تاہم میں باہر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئی اور شور مچا دیا جس پر وہ فرار ہو گئے۔ انہوں نے جاتے ہوئے مجھے دھمکی دی کہ اگر میں نے پولیس کو رپورٹ کی تو وہ مجھے قتل کر دیں گے۔“ واضح رہے کہ خاتون کے شوہر سے کچھ عرصہ قبل ایک کلوگرام چرس برآمد ہوئی تھی اور وہ مراد آباد جیل میں قید ہے۔ خاتون نے اپنی رپورٹ میں پولیس کو یہ بھی لکھوایا کہ ”ان چاروں ملزمان میں سے ایک نے میرے شوہر کے خلاف سازش کی تھی۔ اس نے خود اسے کچھ سامان دے کر بھیجا تھا جس میں چرس تھی اور پھر اسی نے پولیس کو بتا کر اسے گرفتار کروا دیا۔“