ساہیوال (نمائندہ خصوصی)ساہیوال چیمبر آف کامرس کے وفد کی صدرپاکستان عارف علوی سے اسلام آباد میں ملاقات،چیمبر وفد کی قیادت صدر چیمبر آف کامرس شیخ فیصل اکرام نے کی،چیمبر آف کامرس کے وفد نے تاجروں کی مشکلات اور ساہیوال کے عوامی مسائل سے صدر پاکستان عارف علوی کو آگاہ کیا-صدر پاکستان سے ملاقات کرنے والے چیمبرآف کامرس کے وفد میں صدر چیمبر فیصل اکرام، سابق صدور رانا عظمت سلیم اوررانا وسیم اختر اورایگزیکٹو ممبران شامل تھے،وفد نے تاجروں کو مشکلات اور ٹیکسیشن مسائل سے آگاہ کیا- چیمبرز وفد نے ٹریڈرز اور چھوٹے تاجروں کیلئے حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول کرنے کیلئے مقامی انتظامیہ کی جانب سے پکڑ دھکڑ اور بھاری جرمانے عائد کرنے کے حوالے سے تاجروں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے بھی بتایا گیا،چیمبر آف کامرس کے صدر شیخ فیصل اکرام نے صدر پاکستان عارف علوی کو ساہیوال سے سمندری موٹر وے سے ملانے کے حوالے ایکسپریس وے بنانے کیلئے بھی درخواست کی،صدرپاکستان عارف علوی نے چیمبر کے وفد کی جانب سے تاجروں کو درپیش مشکلات کم کرنے اور ساہیوال سے سمندری موٹر وے تک ایکسپریس وے بنانے کے حوالے سے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ بھیجنے کی یقین دہانی کروائی-