• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پشاور۔انسداد پولیو مہم۔ پشاور میں 823717بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کی والدین سے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی اپیل۔

Jan 29, 2020

پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی29 جنوری سے سات روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے اور اس مہم کے دوران 823717 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے اور اس کے لیے 2773 ٹیمیں پشاور کے مختلف علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ ان ٹیموں کی سیکیورٹی کا بھی خاطر خواہ بندوبست کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے کوائرڈینیٹر ایمر جنسی ریسپانس یونٹ عنایت اللہ خان اور این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر نئیر جمال کے ہمراہ سول ڈسپنسری شیخ جنید آباد میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر باقاعدہ طور پر مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پرفوکل پرسن ERU ڈاکٹر جہانزیب، ڈکٹر عثمان، ارباب بلال، سمیع الحق سمیت محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں کے افسران و علاقہ عمائدین موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔ تاکہ پشاور سے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔