• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آبادکیلئے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججز روسٹر جاری

Feb 1, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آبادکیلئے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججز روسٹر جاری کردیاگیا،آئندہ ہفتے 6 بنچ مقامات کی سماعت کریں گے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بنچ ایک میں چیف جسٹس گلزاراحمد،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں،بنچ دو جسٹس مشیر عالم، جسٹس منیب اختراورجسٹس منصورعلی شاہ پر مشتمل ہوگاجبکہ بنچ تین میں جسٹس عمر عطابندیال،جسٹس فیصل عرب اورجسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں،بنچ چار جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اورجسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق بنچ پانچ میں جسٹس مقبول باقر،جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس قاضی امین شامل ہیں،بنچ چھ جسٹس منظوراحمد ملک اورجسٹس امن الدین خان پر مشتمل ہوگا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت پیرکوہوگی،گیس انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس کیس کی سماعت پیر کوہوگی جبکہ پشاوربی آرٹی منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت پیرکوہوگی۔