واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)چین میں خوفناک وائرس کرونا کے وار جاری ہیں تاہم دوسری جانب امریکا میں بھی آٹھ مریضوں میں کرونا وائرس کی موجود گی کی سرکاری سطح پر تصدیق کرد گئی ہے۔امریکی محکمہ صحت کے حکام نے ہفتے کو اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکا بھر میں آٹھ کیسز سامنے آچکے ہیں۔
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ وہ ایسے افراد کو طبی امداد کیلئے الگ تھلگ رکھے گاجو سمندر پار سے آئیں گے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سنٹر برائے کنٹرول وبا اور تحفظ کی خاتون ترجمان نے بتایا ہے کہ کروناوائرس کا تازہ ترین کیس میساچوسٹس میں سامنے آیا ہے اور متاثرہ شخص حال ہی میں چینی صبے ہوبئی سے واپس آیا ہے۔متاثرہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
امریکامیں اس وائرس کے ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کا پہلا واقعہ بھی پیش آچکا ہے۔ یاد رہے کہ چینی صوبہ ہوبئی کے شہر ووہان میں کرونا وائرس نے خوف و ہراس پھیلا دیاہے۔ اس وائرس سے چینی سرکاری ٹی وی کے مطابق 304افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اس وقت تک ستائیس ممالک میں اس مرض کی سرکاری سطح پر تصدیق کی جاچکی ہے۔