• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فلسطین نے اسرائیل کے بعد امریکہ سے بھی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا

Feb 2, 2020

غزہ، قاہرہ( ویب ڈیسک ) عرب لیگ نے ٹرمپ کا دو ریا ستی منصوبہ مسترد کر دیا ، فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل سے سکیورٹی سمیت ہر طرح کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جا ری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ٹرمپ کے دو ریاستی منصوبے کو مسترد کرتےہو ئے امریکا اور اسرائیل سے سکیورٹی سمیت ہر طرح کے تعلقات ختم کر دیں گے۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب ممالک کی تنظیم نے بھی ٹرمپ کا دو ریا ستی منصوبہ مسترد کرتے ہو ئے کہا کہ اس منصوبے میں فلسطینیوں کو کو ئی حقوق نہیں دئیے گئے ،تنظیم کا کہنا ہے کہ عرب ممالک دوریاستی حل کے نفاذ کیلئے امریکا سے کو ئی تعاون نہیں کیا جائے گا۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فلسطینی صدر محمود عباس نے درخواست پرعرب ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہو ئی ہے ، عرب لیگ کے رکن ممالک کے وزراءفلسطین اور اسرائیل تنازع کے حل کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبے پر بات چیت کی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا دو ریا ستی منصوبہ مسترد کرتے ہو ئے امریکا اور اسرائیل سے ہر طرح سے تعلقات ختم کرتے ہیں۔