• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شدید آگ کے بعد طوفانی بارش،آسٹریلیا میں بارش کا کتنے سال کا ریکارڈ ٹوٹا؟جانئے

Feb 7, 2020

سڈنی(نمائندہ خصوصی)شدید آگ کے بعد طوفانی بارش۔آسٹریلیا میں بارش کا 20 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔آسٹریلیا میںگزشتہ بیس سال کی تیز ترین بارشوں نے جل تھل ایک کردیا، شدید بارش کے باعث جنگلوں میں لگی آگ بجھ گئی ہے جس سے امدادی کام پر مامور ملازمین نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بارشوں کے باعث آسٹریلیا کی سب سے گنجان آباد ریاست نیوساوتھ ویلز کے باسیوں کیلئے سیلاب کا انتباہ جار ی کردیا گیاہے۔جبکہ کئی علاقے بجلی سے محروم ہوسکتے ہیں۔

ترجمان این ایس ڈبلیورورل فائر سروس شانے فٹزسمنز کے مطابق تیز ترین بارش کے باعث ہر جانب مسکراہٹیں بکھر گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلد تمام علاقوں میں لگی آگ بجھ جائے گی۔انہوں نے کہا حالیہ بارشوں نے بیس دن کے امدادی کام ایک دن میں کردیئے ہیں۔

انہوںنے بتایا کہ آخری اطلاعات تک چالیس جگہ پر آگ لگی ہوئی تھی جو آگ کی شدت کے دنوں کے نصف ہیں۔اب تک گیارہ اعشاریہ سات ملین ہیکٹر رقبہ جل کر خاک ہوچکا ہے جبکہ اس کوفناک آگ نے لاکھوں جاندار اور تینتیس انسانوں کی زندگیاں نگل لی ہیں۔